16 جون 2010 - 19:30

ایک امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ایک حساس ادارے نے افغان طالبان کے گرفتارکیے گئے دو اہم رہنماؤں کو رہا کردیا ہے۔

جب کہ پاکستانی حکام نے اس رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔امریکی اخبارکی ایک رپورٹ میں امریکی فوجی اورانٹیلی جنس حکام کے حوالے سے الزام لگایا گیا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار کیے گئے دوسینئر افغان طالبان راہ نماؤں کو پاکستان کے حساس ادارے نے رہا کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکاروں اور انٹیلی جنس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے نے جنوری اور فروری کے مہینے میں افغان طالبان راہنماؤں کورہا کیا تاہم انھوں نے رہا کیے جانے والے طالبان راہنماؤں کے نام نہیں بتائے۔ادھر پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی اخبارکی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا ہے۔